امریکا کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے گھروں پر کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرنے کی منظوری دے دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایف ڈی اے نے گھروں پر خود کورونا ٹیسٹ کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد صارفین گھر پر خود ہی کورونا ٹیسٹ کر سکیں گے اور انہیں نتیجہ بھی 30 منٹ میں مل جائے گا۔
امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کے حکام کا کہنا ہے کہ گھروں پر کورونا ٹیسٹ کے لیے ٹیسٹ کٹ کی منظوری بڑی پیشرفت ہے۔
ایف ڈی اے کے مطابق گھر پر کورونا ٹیسٹ کے لیے ٹیسٹ کٹ ڈاکٹر کا نسخہ دکھانے پر ہی فراہم کی جائےگی، اور یہ کورونا ٹیسٹ کٹ 14 سال سے زیادہ عمر کے افراد کے ٹیسٹ کے لیے ہے۔