برازیل میں جِلدی بیماری میں مبتلا ہو کر پورا گھر ایک ہی طرح سے متاثر ہوگیا، تاہم ان کی یہی بیماری گھر کے ایک بچے کے لیے ماڈلنگ کانٹریکٹ کی وجہ بن گئی۔
رپورٹ کے مطابق برازیل کے علاقے باہیا سے تعلق رکھنے والے 7 سالہ سیمیول سلوا بین الاقوامی سطح پر ماڈلنگ کر رہے ہیں۔
سیمیول سلوا کے چہرے پر پیدائشی طور پر جسم میں سفید دھبے ہیں جو ان کے ماتھے پر موجود ہیں جبکہ اسی کی وجہ سے بال بھی اس طرح سفید ہیں جو ایک ڈیزائزن کی شکل اختیار کر گئے ہیں۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس بچے کے پورے اہلِ خانہ ہی اسی طرح کی بیماری کا شکار ہیں اور یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ تما ہی لوگوں کے چہرے پر تقریباً ایک ہی طرح کے نشان ہیں جو دیکھنے میں دلکش دکھائی دے رہے ہیں۔
بچے کی 41 سالہ والدہ نیوینی ڈی جیزس پیوریفکاؤ اور اس کی 65 سالہ دادی ڈیونشیا کے چہرے پر بھی اسی طرح کے نشانات ہیں۔
اس خاندان کے اکثر لوگ ان نشانات کو چھپانے کے لیے زیادہ تر گنجے رہا کرتے تھے، تاہم بعد میں انھوں نے ان نشانات کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔
اس گھرانے نے اپنا ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا اور وہاں اپنی تصاور اپلوڈ کیں تو خلاف توقع انھیں ماڈلنگ کا کانٹریکٹ مل گیا۔
سیمیول اب تک جونیئر اسٹائل لندن، بازار گڈز، ڈیگزی میگزین کے سرورق میں نمودار ہوچکے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ سیمیول ٹورنٹو فیشن ویک، پیرس فیشن ویک اور لندن کڈز فیشن ویک جیسے بڑے ایونٹس میں بھی ماڈلنگ کر چکے ہیں۔