نئی دہلی: بھارتی پولیس افسر کو فلم شعلے میں ”گبر سنگھ“کا کردار نبھانے والے امجد خان کا مشہور ڈائیلاگ بولنے پر شوکاز نوٹس مل گیا۔ معروف ڈائیلاگ ”سوجا بیٹا ورنہ گبر آجائیگا“ بولنا افسر کو مہنگا پڑ گیا
انٹرنیٹ کے دور میں کوئی عمل انجام دینا بعض دفعہ آسانی کا باعث بنتا ہے اور لوگوں کی جانب سے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے تو کبھی انٹرنیٹ مشکلات وپریشانیوں میں مبتلا کردیتا ہے۔
ایسا ہی کچھ بھارتی پولیس افسر کے ساتھ ہوا جسے بالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم ”شعلے“ میں ولن کا کردار ادا کرنے والے امجد خان کا معروف ڈائیلاگ ”سوجا بیٹے ورنہ گبر آجائے گا“ جیسا جملہ دوران ڈیوٹی ادا کرنا مہنگا پڑگیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھوپال کے ضلع جابوا کے کلیان پورہ پولیس اسٹیشن کے انچارج دوران ڈیوٹی گاڑی پر نصب مائیک کے ذریعے کہہ رہے ہیں کہ”کلیان پور سے 50 کلومیٹر کی دوری پر جب بھی کوئی بچہ روتا ہے تو ماں کہتی ہے کہ چپ ہو جا بیٹا نہیں تو ڈانگی آجائے گا“
پولیس افسر کے ایل ڈانگی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تو پولیس کے اعلیٰ حکام نے کے ایل ڈانگی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کردیا۔