امریکہ کے بعد برطانیہ کا بھی افغانستان میں اپنے فوجیوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ 

واشنگٹن: امریکا کے بعد اب برطانیہ نے بھی افغانستان میں تعینات اپنے فوجیوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر دفاع بین والیس نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ملکی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے امریکا کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔

 والیس نے کہا کہ اس وقت نہ تو امریکا تمام تر دستے واپس بلا رہا ہے اور نہ ہی برطانیہ ایسا کرے گا البتہ دستوں کی تعداد کم ضرور کر دی جائے گی۔

 واشنگٹن انتظامیہ نے بدھ کو اعلان کیا تھا کہ جنوری تک عراق اور افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد ڈھائی ڈھائی ہزار کر دی جائے گی۔

 اس وقت افغانستان میں امریکا کے ساڑھے چار ہزار کے قرہیب اور عراق میں تین ہزار کے قرہیب فوجی تعینات ہیں۔