کابل: آسٹریلیا کے فوجیوں کے خلاف افغانستان میں جنگی جرائم کے الزامات پر تحقیقات کے دوران افغانستان میں 39 شہریوں کے قتل میں 19 آسٹریلین فوجیوں کے ملوث ہونے کے ثبوت سامنے آگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپیشل آسٹریلین فورسز نے افغان جنگ کے دوران غیر قانونی طور پر 39 افراد کا قتل کیا تھا جبکہ سابق یا موجودہ آسٹریلین فوجیوں نے مختلف جرائم کئے یا ان کے شراکت دار بنے۔
رپورٹ کے مطابق بیشتر الزامات اسپیشل ایئر سروس ایلیٹ یونٹ کے آسٹریلین فوجیوں سے متعلق ہیں جبکہ 4 سال کی تحقیقات میں 57 واقعات کا جائزہ اور 300 سے زائد گواہوں کے بیانات ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق قتل کے واقعات 2009 سے2013 کے درمیان ہوئے تھے۔