سی  پیک کو سبوتاژ کرنے کی تمام کوششیں اور حربے ناکام ہوں گے، چین

 

بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ وہ دہشتگردی کے خلاف بین الاقوامی جنگ میں پاکستان کی مثبت کاوشوں کو سراہتا ہے۔

 دہشتگردوں کی کمر توڑنے کیلئے چین پاکستان کے ساتھ ہے۔سی پیک کو ناکام بنانے کی کوششیں کرنے والوں کو مایوسی ہوگی۔

ملکی  خبر رساں ادارے کے مطابق  چینی دفترخارجہ کے ترجمان لی جیان ڑاؤ نے ایک بیان میں پاکستان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ چین دہشتگردوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں پاکستان کیساتھ کھڑا ہے۔

 انھوں نے کہا کہ سی  پیک کو سبوتاژ کرنے کی تمام کوششیں اور حربے ناکام ہوں گے۔ 

چینی ترجمان نے کہا کہ چین انسداد دہشتگردی کیلئے پاکستان کی جدوجہد کا معترف ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی کمر توڑنے کیلئے چین پاکستان کے ساتھ ہے۔

 سی پیک کو ناکام بنانے کی کوششیں کرنے والوں کو مایوسی ہوگی۔