واشنگٹن:امریکا کی شمالی ریاست ویسکونسن کے ایک مال میں فائرنگ سے 8 افراد زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا نے واوواٹوسہ کے میئر ڈینس مک برائیڈ کے حوالے سے بتایا ایک شاپنگ مال میں متعدد افراد زخمی ہوئے لیکن ان میں سے تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ریاستی پولیس نے مالواکی کے شمال مغرب میں تقریبا ً7 میل دور واقع اس مال کو گھیرے میں لے لیا۔ اس واقعے کے بعد اسے بند کر دیا گیا۔
پولیس فائرنگ کے واقعے کے محرکات کا ابھی تک پتہ نہیں چلا سکی۔ بیان کے مطابق مجرم ابھی بھی مفرور ہے۔
امریکی میڈیا نے ایک پولیس افسر کے حوالے سے بتایا کہ آٹھ افراد کو علاج کے لیے فرائیڈارت ہسپتال لایا گیا ہے