لبنان، جیل سے 70قیدی فرار، پولیس کے تعاقب میں 5مارے گئے، 15دوبارہ گرفتار

بیروت:لبنانی پولیس نے بتایاہے کہ لبنان کی ایک جیل کے دروازے توڑنے اور جیل کے محافظوں کے حملے کے بعد 70قیدی فرار ہوگئے۔

 پولیس اور مفرور قیدیوں کے درمیان ہونے والے تصادم اور تعاقب کے دوران پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا کہ فرار ہونے والے 5 قیدی اس وقت ہلاک ہوگئے جب فرار ہونے کے دوران وہ چوری کی ایک کار پربھاگ رہے تھے۔

پولیس کے تعاقب کے دوران کار ایک درخت سے ٹکرا گئی۔لبنان کے دارالحکومت بیروت کے نواحی علاقہ بعبدا جیل میں جس میں 69 قیدی فرار ہوئے۔

 پولیس کا کہنا تھا کہ اس نے 15 قیدیوں کو دوبارہ پکڑ لیا ہے جب کہ 4 قیدیوں نے خود کو حکام کے حوالے کردیا۔

پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔قیدیوں کے ایک گروپ نے بعبدا جیل کا ایک دروازہ توڑا اور نامعلوم مقامات کی طرف فرار ہوگئے تھے۔

بڑے پیمانے پر فرار ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز نے بعبدا میں محل انصاف آف انصاف کے آس پاس کو گھیرے میں لے لیا۔ خفیہ کیمروں سے بھی مفرور قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔