لائن آف کنٹرول کے کھوئی رتہ سیکٹر پر واقع جگجوٹ گائوں میں شادی کی تقریب کو بھارتی فوج نے راکٹوں اور بھاری مارٹرز سے نشانہ بنایا، جس سے11 افراد زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے سویلین آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے جگجوٹ گائوں میں شادی کی تقریب میں شریک 11 معصوم شہری زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والوں میں چھ خواتین اورچار بچے شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے غیر پیشہ وارانہ اور انسانی حقوق کی صریحا خلاف ورزی کا مظاہرہ کیا۔ شادی کی تقریب میں خاص طور پر خواتین بچوں کو نشانہ بنانا بھارتی فوج میں اخلاقیات کی کمی کی نشاندہی کرتا ہے۔