سعودی عرب نے شہزادہ محمد بن سلمان کی اسرائیلی وزیراعظم سے خفیہ ملاقات کی تردید کردی

ریاض:سعودی عرب نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی ملاقات کی خبروں کی تردید کردی۔

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا کہ 'میڈیا میں امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو کے حالیہ دورے کے دوران ولی عہد محمد بن سلمان اور اسرائیلی حکام کے درمیان ملاقات کی خبریں زیر گردش ہیں '۔

انہوں نے ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ 'ایسی کوئی ملاقات نہیں ہوئی اور محمد بن سلمان سے مائیک پومپیو کی ملاقات میں صرف امریکی اور سعودی حکام موجود تھے۔