سعودی عرب میں کورونا ویکسین مفت دینے کا اعلان

سعودی عرب نے مملکت کے تمام رہائشیوں کو کورونا ویکسین مفت دینے کا اعلان کردیا۔

سعودی وزارت صحت کی جانب سے یہ اعلان آج کیا گیا ہے جس کے مطابق مملکت میں تمام افراد کو کوروناویکسین مفت دی جائے گی۔

وزارت صحت کے مطابق سال 2021 کے آخر تک مملکت کی 70 فیصد آبادی کیلئے کورونا ویکسین دستیاب ہونے کی امید ہے۔

وزارت کی جانب سے اس حوالے سے مزید کسی قسم کی معلومات نہیں فراہم کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے اور مزید 231 نئے کیسز سامنے آنے  کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 55 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

مملکت میں اب تک مہلک وائرس سے 5 ہزار 796 اموات ہوچکی ہیں۔