ٹرمپ انتظامیہ نے ترقی پذیر ممالک کیلئے ویزا قوانین مزید سخت کر دئیے


 
واشنگٹن:ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے ترقی پذیر ممالک کیلئے ویزا قوانین میں مزید سختی کر دی۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق ایران، افغانستان، میانمار اور متعدد افریقی ممالک امریکا کی نئی ویزا پالیسی کی زد میں آئیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان ممالک سے امریکہ جانے والے افراد کو 15 ہزار ڈالر کا ویزا بونڈ جمع کروانا ہو گا۔

نئے امیگریشن قانون کا اطلاق 24 دسمبر سے آئندہ 6 ماہ کیلئے ہو گا، نئے قانون کا اطلاق بی ٹائپ ویزا حاصل کرنے والے ترقی پذیر ممالک کے باشندوں پر ہو گا۔