غزنی: افغانستان کے شہر غزنی میں خودکش حملے کے نتیجے میں 34 افرادجاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق افغان شہر غزنی میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔
واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
افغان میڈیا کے مطابق خودکش حملے میں صوبہ زابل کے کونسل سربراہ کے قافلے کو نشانا بنایا گیا، ابھی تک طالبان سمیت کسی بھی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے تاہم پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔
حالیہ چند ماہ کے دوران افغان سکیورٹی فورسز پر یہ خونریز ترین حملہ ہے۔ دوسرا حملہ افغانستان کے جنوبی حصے میں ایک خودکش بمبار نے صوبہ زابل کے صوبائی سربراہ کی گاڑیوں کے قافلے کو نشانہ بنایا۔
اس حملے میں تین افراد مارے گئے جبکہ 12 دیگر زخمی ہوئے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔
صوبائی کونسل کے سربراہ عطا جان حق بایت اس حملے میں محفوظ رہے، تاہم ان کے ایک باڈی گارڈ بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔
ابھی تک ان دونوں حملوں کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔