سان فرانسسکو: پیغام رسانی اور کالنگ کے لیے استعمال ہونے والی سب سے بڑی موبائل ایپلکیشن واٹس ایپ پر ایک ایسا بہترین فیچر بھی موجود ہے جو صارفین کے بڑے مسئلے کو حل کرسکتا ہے۔
واٹس ایپ پر کئی صارفین کو شکایت رہی ہے کہ ایپ میں نمبر تبدیل کرنے کی صورت میں پرانے کانٹیکٹ اور چیٹ ختم ہوجاتے ہیں لیکن اس مسئلے کا حل مذکورہ پلیٹ فارم پر موجود ہے۔
کئی افراد کو علم نہیں مگر واٹس ایپ نے کچھ عرصے پہلے ایک فیچر متعارف کرایا تھا جو صارفین کو چیٹس، کانٹیکٹس یا دیگر ڈیٹا کھوئے بغیر موبائل نمبر بدلنے کی سہولت فراہم کرتا ہے، یہ سہولت اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں ورژنز میں دستیاب ہے۔
واٹس ایپ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جسے استعمال کرنے کے لیے آپ کو لازمی موبائل نمبر درج کرنا ہوتا ہے لیکن ہم آپ کو ایسے فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ بتا رہے ہیں جو نمبر کی تبدیلی کے دوران آپ کو ڈیٹا کھونے سے بچائے گا۔
اس فیچر سے مستفید ہونے کے لیے آپ سب سے پہلے تو اسمارٹ فون پر واٹس ایپ کو اوپن کریں، اس کے بعد پروفائل پر جار سیٹنگز مینیو کو کھولیں، وہاں اکاؤنٹس آپشن پر جائیں اور وہاں چینج نمبر پر کلک کریں۔
مذکورہ بالا مراحل عبور کرنے کے بعد نیکسٹ پر کلک کریں اور وہاں اپنے پرانے کے ساتھ نئے موبائل نمبر کا اندراج کردیں، پھر واٹس ایپ نئے نمبر کی تصدیق کرے گا اور پرانے نمبر کی جگہ نئے نمبر کو دے دے گا۔
فون نمبر تبدیل ہونے کی صورت میں کانٹیکٹس اور گروپس کو بھی واٹس ایپ کی جانب سے نوٹیفائی کیا جائے گا۔