صدارتی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سپریم کورٹ پر بھی شکوک و شبہات کا اظہار کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہیں لگتا امریکی سپریم کورٹ الیکشن میں دھاندلی کے الزامات کا کیس سنے گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے پاسسینکڑوں ثبوت اور حلف نامے ہیں لیکن سپریم کورٹ میں مقدمہ کرانا بڑا مشکل کام ہے لیکن انتخابی نتائج کے خلاف وہ اپنی لڑائی جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن کو صدر ٹرمپ پر ناقابل شکست سبقت حاصل ہے، جوبائیڈن کے الیکٹورل ووٹس کی تعداد 306 جب کہ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹس کی تعداد 232 ہے۔
تمام الیکٹرز اپنی اپنی ریاستوں میں 14 دسمبر کو جمع ہو کر صدر اور نائب صدر کا انتخاب کریں گے۔