ویڈیو کانفرنسنگ ایپ زوم کی مقبولیت میں مسلسل اضافے کے سبب ایپ کی آمدنی میں رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں 4 گنا اضافہ ہوا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے دوران ویڈیو کانفرنسگ ایپ زوم کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
زوم ایپ کی مقبولیت میں مسلسل اضافے کے سبب سال 2020 کی تیسری سہ ماہی میں کمپنی کی آمدنی 4 گنا اضافے کے بعد 777.2 ملین ڈالرز ہو گئی ہے۔
تجزیہ کاروں کی جانب سے توقع کی جا رہی تھی کہ سال 2020 کی تیسری سہ ماہی میں زوم کی آمدنی میں 694 ملین ڈالرز اضافہ ہو گا لیکن حقیقت میں یہ اضافہ توقع سے زیادہ رہا۔
واضح رہے کہ کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں متعدد دفاتر میں گھر سے کام پالیسی نافذ ہے جس کی وجہ سے صارفین کی جانب سے ویڈیو کالنگ ایپلیکیشنز کے استعمال میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔