مقبوضہ بیت المقدس: سعودی عرب نے اسرائیلی پروازوں کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات جانے والی اسرائیلی پروازوں کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس اجازت کے تحت اسرائیل کو 4 دن کیلئے سعودی فضائی حدود استعمال کرنیکی اجازت ہوگی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل سے دبئی کے لیے پہلی پرواز آج روانہ ہوگی۔
دوسری جانب سعودی عرب کی طرف سے فی الحال خبرکی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔