سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت اور درندگی تاحال برقرار ہے، قابض فورسز نے گزشتہ ماہ(نومبر) کے دوران 15 کشمیریوں کو شہید کیا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں ماہ نومبر کے دوران بھی بھارتی جارحیت عروج پر رہی۔ نومبر میں قابض بھارتی فورسز کی جارحیت سے 15کشمیری شہید جبکہ پرتشدد کارروائیوں میں97کشمیری زخمی ہوئے۔
بھارتی فورسز نے 31کشمیریوں کو گرفتار کیا اور متعدد مکانات بھی گرائے۔
بھارتی جارحیت کے خلاف 28 نومبر کو اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اجلاس منعقد ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق قرارداد منظور کی گئی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ کشمیر تنازع 7 سے
زائد دہائیوں سے سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے، بھارت کے 5 اگست 2019 کے اقدامات مسترد کرتے ہیں۔
متن کے مطابق بھارتی اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں کی براہ راست توہین ہیں۔ خیال رہے کہ عالمی دباؤ کے باوجود مقبوضہ وادی میں بھارت کی ہٹ دھری برقرار ہے۔