مسقط:سلطنت اومان نے محدود پیمانے پر سیاحتی ویزے بحال کرنے کا عندیہ دے دیا۔
اماراتی اخبار البیان نے سلطنت اومان کے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ اومان آنے والے ان سیاحوں کو ویزوں کا اجراکیاجائے گا جو مکمل سیاحتی پیکیج بک کرائیں گے۔
ذرائع نے مزید کہا ہے کہ اومان آنے والے سیاحوں کو ہوٹل بکنگ اور ٹورآپریٹرز سے اپنے پروگرام کا شیڈول حاصل کرنا ہو گا جس کے بعد سیاحتی ویزے جاری کیے جائیں گے۔
اومانی سپریم کونسل نے گزشتہ روز متعدد تجارتی و صنعتی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کیا تاہم ابھی تک اس کی تفصیلات نہیں دی گئیں۔