سعودی سائنسدانوں‌ نے مصنوعی جلد ایجاد کرلی

ریاض : سعودی سائنس دانوں نے مصنوعی جلد تیار کرکے ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب برپا کردیا، یہ جلد مضبوط اور لچک دار ہی نہیں بلکہ حساسیت بھی رکھتی ہے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کے سائنسدانوں نے مصنوعی جلد ایجاد کرکے دنیا کو حیرت میں مبتلا کردیا

 سعودی سائنس دانوں نے انوکھی جلد تیار کی ہے جو چیزوں کو محسوس کرسکتی ہے۔

یہ حیرت انگیز کارنامہ سعودی عرب کی شاہ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے سرانجام دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس جلد کو مصنوعی اعضا میں استعمال کیا جائے گا اور اس کی خصوصیت یہ ہے کہ اس خودکار طریقے سے مرمت ہوجاتی ہے، سائنس دانوں نے اس ایجاد کو الیکٹرانک جلد کا نام دیا ہے۔

اس مصنوعی جلد کی ایجاد میں اہم کردار ادا کرنے والے محقق ڈاکٹر یاچن کائی نے کہا کہ یہ جلد انسانی جلد کی طرح حساس ہے اور انسانی جلد کی طرح درجہ حرارت کو محسوس کرسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مناسب طریقے سے لچکدار الیکٹرانکس جلد تیاری جو اس طرح کے نازک کام انجام دے سکے جبکہ روزمرہ کی زندگی میں پیش آنے والے چیلنج کا مقابلہ کرسکے۔