ایران نیو کلیئر ڈیل سے متعلق سمجھوتے پر قائم رہیں گے، نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن

واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر پابندیوں کی مدت بڑھائی جائے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ مشکل تو ہو گا مگر ایران نیو کلیئر ڈیل سے متعلق سمجھوتے پر قائم رہیں گے۔

ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر پابندیوں کی مدت بڑھائی جائے جبکہ ایشیا اور یورپ سے مشورہ کر کے چین پر مربوط حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

نومنتخب امریکی صدر نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیجنگ پر عائد 25 فیصد ٹیرف فی الحال ختم نہیں کیا جائے گا جبکہ امریکہ کے لیے سب سے اچھا کام یہ ہوا کہ اسے ڈونلڈ ٹرمپ کے مزید 4 برسوں سے بچالیا۔