الیکشن میں فراڈ ہوا، ٹرمپ کا چارسال بعد دوربارہ صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدارتی انتخابات میں شکست کھانے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے چار سال بعد دوبارہ الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا اور اس ضمن میں تیاری بھی شروع کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  امریکی صدر ٹرمپ آئندہ 4سال بعد دوبارہ انتخابی میدان میں کودنے کے لیے تیاری کررہے ہیں۔انہوں نے اپنے اس پلان پر کام بھی شروع کردیا ہے۔

 ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میرے گزشتہ 4سال شاندار تھے۔ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس میں کرسمس پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم مزید4سال کے لیے کوشاں ہیں۔

 اگر ایسانہ ہوا تو 4سال بعد دوبارہ میدان میں اتریں گے، ڈاک کے ذریعے منصوبہ بندی کرکے ووٹر فراڈ کیا گیا۔

صدرٹرمپ نے الزام لگایا کہ الیکشن میں ووٹنگ فراڈ ہوا ہے۔