فلپائن میں 7سالہ لڑکی کے آن لائن آرڈر پر 42ڈیلیوری بوائز کھانا لکر پہنچ گئے

فلپائن میں ایک سات سال کی لڑکی نے آن لائن فوڈ ایپ کے ذریعے کھانا آرڈر کیا تو اس کے ایک ہی آرڈر کو لے کر 42 الگ الگ رائیڈرز پہنچ گئے۔

میش ایبل کی ایک رپورٹ کے مطابق فلپائن کی سیبو سٹی ایک لڑکی نے فوڈ پانڈا ایپ سے دوپہر میں کھانے کے لیے چکن کٹ لیٹ آرڈر کیا اور پھر اپنی دادی کے ساتھ کھانے کا انتظار کرنے لگی۔

کچھ دیر بعد اس کے گھر کے باہر ایک ایک کرکے 42 ڈیلیوری بوائز کھانا لے کر پہنچ گئے ۔ اتنی تعداد کھانا پہنچنے پر لڑکی بھی حیران ہوگئی جب کہ ڈیلیوری بوائز کو بھی سمجھ نہیں آیا کہ آخر ماجرا کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جب تحقیق کی تو ایسا ایپ کے ٹھیک سے کام نہ کرنے کی وجہ سے ہوا اور ایک ہی آرڈر 42 ڈیلیوری بوائے تک پہنچ گیا اور وہ سب کھانا لے کر پہنچ گئے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ لڑکی کے گھر میں انٹرنیٹ کی رفتار سست تھی ، اسی لیے ایپ میں ایک آرڈر 42 مرتبہ رجسٹر ہوگیا۔

لڑکی کے پڑوس میں رہنے والے ایک لڑکے سے اس تمام معاملے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی جو ایسی وائرل ہوئی کہ دنیا بھر میں پھیل گئی۔