پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں ڈیجیٹل پے منٹ سسٹم جون2021 ء سے متعارف کرانے کافیصلہ کر لیا۔نئے نظام سے رقوم کی ادائیگی کا نظام ڈیجیٹلائزڈ اور مزید آسان ہو جائیگا۔
مشیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا ضیا اللہ بنگش کی ہدایت پر محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا نے ڈیجیٹل پے منٹ سسٹم متعارف کرنے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔
ضیاء اللہ بنگش کے مطابق ا وزیراعظم عمران خان کے ڈیجیٹل پاکستان ویژن کے مطابق ڈیجیٹلائزیشن کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ صوبے میں ٹیکنالوجی سیکٹر کو تیزی سے فروغ دے رہے ہیں، جون 2021 تک صوبے میں ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم متعارف کرا دینگے۔