اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کی 11ایپلی کیشنزصارفین کیلئے خطرناک

اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کو ایک بار پھر سائبر ماہرین نے خبردار کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی نقص پر نظر رکھنے والے ماہرین نے ایک بار پھر اینڈرائیڈ استعمال کرنے والے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ گیارہ مشہور ایپلیکیشن کا استعمال اُن کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ ان اپیلیکیشنز میں سیکیورٹی نقائص پائے گئے ہیں جن کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ ہیکرز ان ایپس کے ذریعے کسی بھی صارف کے موبائل فون کو ہیک کرسکتے ہیں۔

چیک پوائنٹ کے تحقیقی ماہرین کے مطابق ہیکرز آپ کے موبائل فون میں استعمال ہونے والے تمام پاس ورڈز ان ایپس کی مدد سے حاصل کرسکتے ہیں جس کے بعد آپ اپنے اکاؤنٹ سے اختیار کھو سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ان ایپس میں ایک سسٹم ہے جسےCVE-2020-8913کہا جاتا ہے، چونکہ اس کو غیر معیاری طریقے سے تیار کیا گیا ہے جس کی وجہ سے صارفین کا ڈیٹا خطرے میں ہے۔

تحقیقی ماہرین کے مطابق ہیکرز ان ایپلیکیشن کی مدد سے نہ صرف اکاؤنٹس بلکہ میسجز، فون کے تمام ڈیٹا بمعہ تصاویر اور ویڈیوز تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

ماہرین کی نشاندہی کے بعد گوگل نے اپنی طرف سے ایسے اقدامات کیے جن کی مدد سے لاکھوں صارفین کو متاثر ہونے سے بروقت بچا لیا گیا ہے۔

ان خطرناک ایپس میں وائبر – Viber,بکنگ – Booking,کسکو ٹیمز – Cisco Teams,ینگ پرو – Yang Pro,مووٹ- Moovit,گرینڈر – Grindr,اوکے کپیڈ – OKCupid,بمبل – Bumble,ایج – Edge,ایکس ریکارڈر – Xrecorder اور پاؤر ڈائریکٹر – PowerDirector شامل ہیں