مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم اسنیپ چیٹ نے صارفین کے لیے ایک نیا آگمینٹڈ رئیلٹی (حقیقت کو بڑھاکر بیان کرنے والا) فلٹر متعارف کروایا ہے جس کے تحت کسی بھی تصویر کو آپ بآسانی کارٹون کردار میں تبدیل کر سکتے ہیں۔
بڑی بڑی آنکھوں سے لے کر خوبصورت ہونٹوں تک مختلف کارٹون کردار انتہائی مبالغہ آمیز خصوصیات کی وجہ سے مقبول ہیں، چنانچہ اسنیپ چیٹ کی جانب سے ایک ایسا نیا اور دلچسپ فلٹر متعارف کروایا گیا ہے جس کے تحت آپ بھی کارٹون کرداروں کی طرح نظر آ سکتے ہیں۔
اسنیپ چیٹ کا نیا فلٹرآپ کے چہرے کوکارٹون کردار میں تبدیل کرنے کے لیے مشین لرننگ کا استعمال کرتا ہے۔
اسنیپ چیٹ انتظامیہ کے مطابق، اسنیپ چیٹ نے ایک کارٹون لینس تیار کیا ہے جو اسنیپ چیٹرز کو ان کی آنکھوں کے سامنے اپنے انوکھے حقیقی کارٹون میں تبدیل کر دیتا ہے۔
عالمی سطح پر دستیاب Carousel پر موجود اسنیپ چیٹ کا یہ نیا فلٹر کیمرہ رول بٹن ٹیپ کرنے کے بعد کسی بھی صارف کے عکس کو کارٹون کردار میں تبدیل کرنے کے لیے مشین لرننگ کا استعمال کرتا ہے۔
اگر آپ کے پاس اسنیپ چیٹ نہیں ہیں تو اسے IOS یا اینڈرائڈ کے لیے ڈاؤن لوڈ کر لیں، جس کے بعد اسنیپ چیٹ آپ کے موبائل کیمرہ پر آٹومیٹکلی کھل جائے گا۔
Smiley icon یا اسکرین پر ٹیپ کرنے کے ذریعے Lens Carousel کو کھولیں، اس کے بعد Carousel پر کارٹون لینس تلاش کریں، اگر آپ تلاش نہیں کرپارہے تو ایکسپلور آئیکن ٹیپ کرکے کارٹون تلاش کریں۔
اس کے بعد لینس کا استعمال کرتے ہوئے اپنی تصویر یا ویڈیو بنائیں یا پھر کیمرہ رول بٹن دباکر کیمرہ رول میں موجود دیگر تصاویر کو ایڈ کریں۔
دوستوں کو اپنی اسنیپ سینڈ کرنے کے لیے نیلے رنگ کے ایرو ( تیر) والے نشان پر ٹیپ کریں ، اپنی اسٹوری یا اسپاٹ لائٹ پر پوسٹ کریں!