بھارت میں پراسرار بیماری پھیلنے لگی، سینکڑوں افراد متاثر، ایک مریض جاں بحق

نئی دہلی: بھارت میں کوروناوائرس کے بعد اب پراسرار بیماری پھیلنے لگی ہے جس سے اب تک 315 افراد متاثر ہوئے اور ایک مریض ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں یہ نامعلوم بیماری پھوٹی ہے۔

 

الورو کے ہسپتال میں پراسرار مریض کی وجہ سے کئی لوگ داخل کیے گئے۔ بیماری کی علامات متلی، دورے پڑنا، کپکپاہٹ اور بے ہوشی شامل ہیں۔بھارتی حکام تاحال بیماری کی وجہ نہیں جان سکے۔


بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں داخل کیے گئے تمام مریضوں کے کرونا ٹیسٹ منفی آئے، صورت حال سے نمٹنے کے لیے کنٹرول روم قائم کردیا گیا جہاں حالات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔


ماہرین نے شک کی بنیاد پر کورونا ٹیسٹ کرایا جو منفی آیا تاہم اب ڈاکٹرز اس پراسرار بیماری کی تشخیص میں لگے ہوئے ہیں، حکومت نے اس حوالے سے خصوصی کنٹرول روم قائم کردیا ہے۔


طبی ماہرین کے مطابق اس پراسرار مرض میں مبتلا افراد خصوصاً بچے آنکھوں میں جلن کی شکایت اور الٹی کرنے لگتے ہیں، ڈاکٹرز جاننے کی کوشش کررہے ہیں آیا اس کی اصل وجہ کیا ہے اور بیماری کونسی ہے۔