تہران: ایرانی انقلابی گارڈز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ کو سیٹلائٹ سے کنٹرول کی گئی مشین گن سے قتل کیاگیا۔
پک اپ پر نصب گن کے ذریعے صرف فخری زادہ کے سر کوٹارگٹ کیاگیا لیکن ان کے ساتھ 10 انچ کے فاصلے پر بیٹھی اہلیہ کو ایک گولی نہیں لگی۔
ایرانی انقلابی گارڈز کے نائب کمانڈر ریئر ایڈمرل علی فداوی کا کہنا ہے کہ پک اپ پر نصب گن کے ذریعے صرف فخری زادہ کے سر کوٹارگٹ کیاگیا لیکن ان کے ساتھ 10 انچ کے فاصلے پر بیٹھی اہلیہ کو ایک گولی نہیں لگی۔
واضح رہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرا م کے بانی سائنسدان محسن فخری زادہ کوگزشتہ ماہ 27 نومبر کو تہران میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔
ایران نے گزشتہ دنوں دعویٰ کیا تھا کہ محسن فخری زادہ کو ریموٹ کنٹرول ٹیکنالوجی کی مدد سے قتل کیا گیا۔
ایران نے محسن فخری زادہ کے قتل کا الزام اسرائیل پر عائد کرتے ہوئے کہا بدلہ لینے کا بھی اعلان کیاہے۔