واشنگٹن:امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن نے پینٹاگون کی سربراہی کیلئے ریٹائرڈ جنرل لائڈ آسٹن کو منتخب کرلیا ہے۔
پولیٹیکو نے رپورٹ میں بتایا کہ امریکی فوج کے 4سٹار ریٹائرڈ جنرل آسٹن امریکہ کی سینٹرل کمانڈ کے سابق کمانڈر ہیں، اگر سینیٹ نے توثیق کردی تو وہ محکمہ دفاع کی سربراہی کرنے والے پہلے سیاہ فام ہوں گے۔
باضابطہ اعلان جلد ہی متوقع ہے کیونکہ نومنتخب صدر کی منتقلی ٹیم نے پہلے کہا تھا کہ سیکرٹری دفاع کے عہدے سمیت نئی کابینہ کی اضافی نامزدگیوں کا اعلان کرسمس سے قبل کردیاجائے گا۔
بائیڈن قومی سلامتی اور صحت کی ٹیموں کے کلیدی ارکان کے ساتھ ساتھ وائٹ ہاس کے عالی معاونین کا پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں۔