خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے نوشہرہ کلاں میں انیس سالہ لڑکی حرا کی جنس قدرتی طور پر تبدیل ہو گئی اور وہ لڑکی سے لڑکا بن گیا۔
مصدقہ ذرائع کے مطابق نوشہرہ کلاں کی رہائشی حرا دختر عثمان شاہ مرحوم جو کہ گورنمنٹ گرلز کالج نوشہرہ میں بی ایس کی طالبہ تھی کی جنس قدرتی طور پر تبدیل ہو گئی اور وہ لڑکی سے لڑکا بن گیا۔
انیس سالہ حراکے گھر والوں نے اب اس کا نام حسن شاہ رکھ دیا ہے اور ان کے گھر میں مبارک باد کے لیے لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے
حسن شاہ کے قریبی رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ اس میں لڑکوں والے اثرات دس سال کی عمر سے شروع ہوگئی تھی اورچار ماہ پہلے ماہر جنسیات اور ماہر سائکاٹسٹ نے بھی اس کی تصدیق کردی تھی
قریبی رشتہ داروں کے مطابق بعد میں ڈاکٹروں کے مشورے پر اور عدالت سے باقاعدہ اجازت لے کر انھوں نے اسلام آباد کے نجی ہسپتال سے حرا کی سرجری کروادی۔
لڑکی سے لڑکا بننے والے حسن شاہ کا کہنا ہے کہ وہ اب گرلز کالج سے نوشہرہ کے بوائیز کالج مائیگریشن کیلئے اپلائی کرے گا اور اپنی تعلیم اب لڑکوں کے کالج و یونیورسٹی سے جاری رکھے گا۔