چین کی خلائی گاڑی نے چاند سے نمونے حاصل کر کے تین روزہ واپسی کے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔
یہ نمونے 44 سال کے وقفے کے بعد پہلی دفعہ زمین پر لائے جا رہے ہیں۔
سپٹنک کے مطابق چین کے قومی خلائی ادارے نے کہا ہے کہ چنگ 5 خلائی گاڑی ایک ہفتہ چاند پر ٹھہری اور واپسی کے سفر کے لئے 22 منٹ تک موٹریں چلانے کے بعد چاند کے مدار سے نکل آئی ہے۔
خلائی گاڑی کا واپسی کیپسول گاڑی سے الگ ہونے کے بعد پیراشوٹ کے ذریعے چین کے علاقے داخلی منگولیا میں لینڈنگ کرے گا۔
خلائی گاڑی چاند سے جو نمونے لا رہی ہے وہ سوویت یونین کی 1976 میں لُونا 24 تحقیقات کے بعد سے اب تک پہلی دفعہ زمین پر پہنچیں گے۔
واضح رہے کہ خلائی گاڑی رواں مہینے کے آغاز میں چاند کے تاریخی آتش فشانی علاقے مونز رمکر کے قریب اتری اور چاند سے تقریباً 2 کلو گرام نمونے اکٹھے کئے۔
توقع ہے کہ امریکہ اور روس کی طرح چین بھی ان نمونوں کے ایک حصے کو دوسرے ممالک کے ساتھ بانٹے گا۔