چین میں منفی 44 ڈگری کی سردی،کھولتا پانی بھی سیکنڈز میں برف بن گیا

چین کے شہر موہی میں درجہ حرارت منفی 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

کھولتا پانی فضا میں اچھالاگیا تو پانی کے قطرے سیکنڈز میں برف کےکرسٹل بن گئے اور سورج کو ایسے ڈھانپا کہ بادلوں کا سا منظر پیش کر دیا۔

اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر چین میں سردی کے باعث درختوں، پھلوں، پہاڑوں اور گھروں پر برف جمنے کے خوبصورت مناظر بھی وائرل ہو رہے ہیں۔