پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر آصفہ عالمی اعزاز کے لیے منتخب

پاکستانی سائنسدان کو عالمی اعزاز کے لیے انتخاب کر لیا گیا، مولیکیولر بائیولوجسٹ ڈاکٹر آصفہ اختر کو سال 2021 کے لئے جرمن تحقیق کے سب سے معتبر ایوارڈ Leibniz Prize کے لئے منتخب کرلیا گیا۔

ایوارڈ اگلے برس ایک ورچیول تقریب میں دیا جائے گا۔ جس میں پچیس لاکھ یورو کی رقم بھی دی جائے گی۔

ڈاکٹر آصفہ کو ایپی جینیٹکس، جین ریگولیشن اور بنیادی حیاتیاتی سیل پر نت نئے تجربات کرنے اور ان کی مدد سے انتہائی اہمیت کی حامل نئی معلومات منظر عام پر لانے کا کام انجام دینے پر اس گراں قدر انعام سے نوازا جا رہا ہے۔

کراچی سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر آصفہ اختر Max Planck سوسائٹی کے طب اور حیاتیات شعبے کی نائب صدر ہیں، وہ اس عہدے پر فائز ہونیوالی دنیا کی پہلی خاتون ہیں۔

ڈاکٹر آصفہ اختر دس سائنسدانوں میں سے ایک ہیں جنہیں اس اعزاز کے لئے منتخب کیا گیا۔