ترکی کی ایک ایسی آرٹسٹ ڈینز سیگڈک رنگوں، انگلیوں اور برش کے بجائے کپڑے کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں سے حیران کن پورٹریٹ تیار کرتی ہیں۔
ڈینز کے مطابق ابتدا میں پورٹریٹ کی تیاری کے لیے سیکنڈ ہینڈ اور اپنی الماری میں موجود ڈینم جینز پینٹوں کا استعمال کیا کرتی تھی لیکن جب پروجیکٹس میں اضافہ ہونے لگا تو کپڑے کے لیے ترکی کی ایک ڈینم کمپنی سے رابطہ کیا۔
کمپنی نے ڈینز کے ساتھ کام کرنے اور انھیں خام مال دینے پر خوشی کا اظہار کیا، ّج ڈینز کے متعدد شراکت دار ہیں جس کے باعث انہیں کبھی ڈینم کی دستیابی کے حوالے سے مشکل پیش نہیں آئی۔
ترکش آرٹسٹ ڈینز سیگڈک کا کہنا ہے کہ ڈینم سے پورٹریٹ بناتے وقت میری کوشش ہوتی ہے کہ ڈینم کا چھوٹے سے چھوٹا ٹکڑا بھی ضائع نہ ہو۔
فنکارہ کے اکثر پورٹریٹ میں جینز کی کمر بند کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ کچھ پورٹریٹ میں بٹن کے ارد گرد کے حصے جبکہ کچھ جوڑے پوری جینز سے تیار کیے گئے ہیں۔
مصورہ کا کہنا ہے کہ وہ جینز کے بچ جانے والے ٹکڑوں کو مختلف شکلوں میں کاٹ کر محفوظ کر لیتی ہیں جنہیں پھر بعد میں ا?رٹ ورک کے طور پر استعمال کرتی ہیں۔
مصورہ کا کہنا ہے کہ ان کی پرورش آرٹ اور کرافٹس کے درمیان ہوئی کیونکہ ان کے والد شیشہ گر جبکہ چچا کارپینٹر اور مجسمہ ساز تھے، یہی وجہ تھی کہ میں نے بچپن سے ہی آرٹ سکول جوائن کر لیا۔