باتیں بھولنا انتہائی ذہین ہونے کی علامت ، نئی تحقیق

اوٹاوا: بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے وہ اکثر اوقات اہم باتیں بھول جاتے ہیں اور پھر کوئی دوسرا انہیں یہ یاد دلاتا ہے کہ فلاں بات فلاں دن ہوئی تھی تم بھول گئے ہو جس پر وہ کہتا ہے کہ ہاں ذہن سے نکل گیا تھا۔

باتیں بھولنے والوں کے حوالے سے سائنس دانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ باتیں بھولنے والے لوگ سن کر خوش ہوجائیں گے، انڈی 100 کے مطابق یونیورسٹی آف ٹورنٹو کے سائنس دانوں نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ باتیں بھولنا انتہائی ذہین ہونے کی علامت ہوتا ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر بلیک رکلینڈ کا کہنا تھا کہ ’یہ اہم ہوتا ہے کہ دماغ غیر متعلقہ چیزوں کو بھول جائے اور اصل مقصد پر توجہ مرکوز رکھے۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے دماغ چیزوں کو بھول جاتے ہٰں وہ بہتر فیصلہ کرنے کی صلاحیت کے حامل لوگ ہوتے ہیں کیونکہ ان کے دماغ یکسو ہوتے ہیں۔

پروفیسر بلیک رکلینڈ کے مطابق باتیں بھولنے والے دماغ صحت مند میموری سسٹم کے حامل ہوتے ہیں اور وہ بالکل ایسے ہی کام کررہے ہوتے ہیں جیسے ایک صحت مند اور ذہین انسانی دماغ کو کرنا چاہیے۔