امریکا کے نامور جریدے فوبز میگزین نے یوٹیوب اسٹار کی سالانہ آمدنی سے متعلق فہرست جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ 9 سالہ بچے ریان نے ایک سال میں ویڈیوز سے 5 ارب روپے سے زائد کمائی کی۔
فوربز کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست میں سال 2020 کے دوران یوٹیوب ویڈیوز سے ریکارڈ کمائی حاصل کرنے والے اسٹارز کے نام شامل ہیں۔
گزشتہ برس کی طرح امسال بھی یوٹیوب پر سب سے زیادہ کمانے والوں میں 9 سالہ ریان سرفہرست ہیں۔
ریان نے یوٹیوب پر ‘ریانز ورلڈ‘ کے نام سے چینل بنایا ہوا ہے جہاں وہ کھلونوں اور گیمز کے حوالے سے ویڈیوز بناتے اور اُن کا ریویو دیتے ہیں، عام طور پر کم سن بچے اُن کی سائنسی تجربات، میوزک ویڈیوز ، گیم کھیلنے کی ویڈیوز دیکھ کر محظوظ ہوتے ہیں۔