کورونا وائرس نے نا صرف دنیا بھر میں تمام تر لوگوں کا طرز زندگی بدل دیا ہے بلکہ وبا کی وجہ سے اب تمام تر تقریبات کا دائرہ کار محدود ہو گیا ہے جب کہ اب ماسکس اور سینیٹائزرز بھی لوگوں کی زندگیوں کا ایک اہم جز بن چکے ہیں۔
انڈونیشیا میں بھی کرسمس کے تہوار کی تیاریاں کچھ منفرد انداز میں کی جا رہی ہیں اور اس تہوار کو منانے کے ساتھ ساتھ لوگوں میں آگاہی بھی پھیلائی جارہی ہے۔
انڈونیشیا کے ایک چرچ میں کرسمس کے درخت کو سینیٹائزر اور ماسک سے سجایا گیا ہے تاکہ اسے دیکھنے کے بعد لوگ کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل کریں۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال بھی کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کرسمس کی تقاریب محدود کر دی گئی تھیں اور تقریبات کا اہتمام ورچوئلی کیا گیا تھا۔