دوران ڈرائیونگ نیند سے بچانے کیلئے ڈیوائس متعارف کرادی گئی

نیشنل ہائی ویز اور موٹر وے پولیس کی جانب سے حادثات سے بچنے کے لیے  ایک ایسی ڈیوائس پیش کی گئی ہے جو گاڑی چلاتے وقت ڈرائیور کی آنکھ لگنے سے روک سکتی ہے۔

نیشنل ہائی ویز اور موٹر وے پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہ الارم جیسی ڈیوائس موٹر وے پر ہونے والے حادثات کو کافی حد تک کم کرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔

ڈیوائس ڈرائیور اپنے کان پر لگائیں گے اور اس میں سینسر لگے ہوئے ہیں، ڈیوائس اس وقت کسی الارم کی طرح بجے گے جب ڈرائیو کو نیند آئے گی۔

اس ڈیوائس کی آواز الارم کی آواز کی طرح اونچی ہے تا کہ جیسے ہی ڈرائیور کو نیند آئے تو وہ اس کے بجتے ساتھ فوراً جاگ جائے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق اس ڈیوائس کی قیمت 750 روپے ہے جسے بہت جلد تمام تر لوگوں کے لیے پیش کیا جائے گا۔

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے پر روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے حادثات میں سے زیادہ تر نیند آنے کی وجہ سے ہوتے ہیں