پاکستان میں ڈرون ریکولیٹری اتھارٹی قائم کرنیکا فیصلہ 

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان میں ڈرون کے استعمال کے لیے ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 وزیراعظم نے پہلی ڈرون پالیسی مرتب کرنے کے لئے قانون سازی کے لیے کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم کو ملک کی پہلی ڈرون پالیسی مرتب کرنے کے حوالے سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے بریفنگ دی۔ جس میں ڈرون ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں پْر امن اور تحقیقی استعمال سے آگاہ کیا گیا۔

 عمران خان نے کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی کی زراعت، شہری منصوبہ بندی، سکیورٹی اور امن و عامہ کے لیے بہت افادیت ہے۔

انہوں نے اس حوالے سے قانون سازی کیلئے کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی جو کہ ایک ماہ کے اندر ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی کے قانون کا مسودہ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ پالیسی کے نتیجے میں پاکستان میں ڈرونز اور خصوصاً زرعی ڈرون کی انڈسٹری میں نئی جہتیں آئیں گی اور جدید ڈرونز کی پرائیویٹ امپورٹ بھی ممکن ہو سکے گی۔