بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان جہاں اپنی نئی فلم ' قلی نمبر ون' کے ریلیز ہونے کا بے چینی سے انتظار کررہی ہیں وہیں نئی فلم کے حوالے سے مداحوں کے مثبت ردعمل کے لیے بھی پرامید ہیں۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران بالی وڈاداکارہ سارہ خان نے کہا کہ ان کے لیے سب سے اہم چیز ان کی ماں امریتا سنگھ کی رائےہے۔
سارہ نے کہا کہ میں اپنی ماں کے ساتھ رہتی ہوں اور میں ان کی ہر چیز سے بہت زیادہ متاثر ہوں لہٰذا میرے لیے ان کی رائے سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔
بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ والدہ کی رائے تو ہمیشہ میرے لیے ہی ہوتی ہے، اصل تو مداح ہیں، پھر میڈیا اور پھر وہ لوگ ہیں جن کی ہمیں فکر کرنی چاہیے۔
سارہ خان نے اپنی والدہ کے جملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میری والدہ نے کہا تھا کہ میں تمہاری ماں ہوں، تم جو بھی کروں گی میں اسے پسند کروں گی، عوام کے لیے اہم یہ ہے کہ وہ تمہیں پسند کرے ، میڈیا کے لیے اہم یہ ہے کہ وہ تمہیں پسند کرے۔
خیال رہے کہ سارہ خان اور ورون دھون کی نئی آنے والی فلم ماضی کی سپر ہٹ فلم ' قلی نمبر ون' کا ریمیک ہے جس میں گووندا نے ہیرو کا کردار ادا کیا تھا اور کرشمہ کپور ہیروئین کے کردار میں نظر آئی تھیں۔