معروف فاسٹ فوڈ کمپنی کے ایف سی نے بالٹی کی شکل کا ایسا انوکھا گیمنگ کمپیوٹر تیار کیا ہے جو چکن کو گرم کرنے کا بھی کام کرسکتا ہے۔
جی ہاں واقعی کے ایف سی نے ایک ٹوئٹ میں 'کے ایف کنسول' گیمنگ کمپیوٹر کو متعارف کرانے کا اعلان کیا۔
اس مقصد کے لیے کے ایف سی نے ایک اور کمپپنی کولر ماسٹر پی سی سے اشتراک کیا ، جسس کا ڈیزائن منفرد ہے۔
یعنی یہ کمپیوٹر کولر ماسٹر پی سی کے دیگر کمپیوٹرز سے بالکل مختلف ہے، جو سیاہ اور سرخ رنگوں کا ہے۔
فیچرز کے لحاظ سے یہ گیمنگ کمپیوٹر بہترین رفتار کا حامل ہے، جس میں انٹیل این یو سی 9 ایکسٹریم ایلیمنٹ دیا گیا ہے، جسے گیمنگ کمپیوٹرز کا نیا بادشاہ قرار دیا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ اسووز کا تیار کردہ این ویڈیا جی پی یو اور انٹیل سی پی یو (ان کی طاقت کے بارے میں نہیں بتایا گیا) کمپیوٹر کا حصہ ہیں۔
ایک ٹی بی اسٹوریج، ورچوئل ٹیکنالوجی ریڈی جیسے فیچرز کے ساتھ اس میں رے ٹریسنگ اور 4 کے ٹی وی گیمنگ اور فریم سپورٹ بھی دی گئی ہے۔
مگر فیچرز سے ہٹ کر اس کی خاص بات چکن کو گرم کرنا ہے، جس کے لیے اس میں خصوصی چیمبر دیا گیا ہے۔
یہ چیمبر 2 چکن ونگز مشین سے خارج ہونے والی قدرتی حرارت اور ہوا کے بہاؤ کی مدد ے گرم کرسکتا ہے۔
ابھی یہ نہیں بتایا گیا کہ اس منفرد کمپیوٹر کو کب فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اور نہ ہی قیمت سامنے آئی ہے۔
تاہم اس طرح کے فیچرز سے لیس کمپیوٹر عام طور پر 3 ہزار ڈالرز کے ہوتے ہیں۔