خیبر پختونخوا اور پنجاب میں شدید دھند، موٹروے ایم ٹو اور فور ٹریفک کیلئے بند 

لاہور: پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور شاہراہوں پر شدید دھند کے باعث موٹر وے  ایم ٹو اور ایم فور کو ٹریفک کیلئے  بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق  پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں دھند کا راج ہے، حد نگاہ میں کمی پر ایم ٹو اور ایم فور کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

موٹروے ایم ون پشاور سے صوابی تک شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کیلیے بند ہے۔موٹر وے ایم ٹو لاہور سے سالم انٹر چینج حد نگاہ کم ہونے کے باعث ٹریفک کیلیے بند۔ موٹروے ایم تھری لاہور سے رجانہ تک بند ہے۔موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے گوجرہ تک بند ہے۔

 سوات موٹر وے کرنل شیر خان سے چکدرہ بھی دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کیلیے بند ہے۔ قومی شاہراہ پر ٹھوکر، چوہنگ، مراکہ، شام کی بھٹیاں، مانگا منڈی، پتوکی، جمبر، پھول نگر، حبیب آباد، رینالہ خورد، اوکاڑہ، گیمبر، ساہیوال، ہڑپہ اور چیچہ وطنی میں شدید دھند ہے۔

 ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق حدنگاہ صفر سے تیس میٹر تک رہ گئی ہے۔ موٹروے پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ تیز رفتاری سے گریز کرین اور فوگ لائٹس کا استعمال کریں