حال ہی میں گلوکار فلک شبیر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ سارہ خان کے والد انتقال کر گئے۔
گزشتہ رات اداکارہ سارہ خان کی شادی کی تمام تر تقریبات میں فوٹوگرافی کرنے والے عبدالصمد ضیاء نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے سارہ خان کے چاہنے والوں کو اس افسردہ خبر سے آگاہ کیا۔
عبدالصمد ضیاء نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ' سارہ خان کے والد کا انتقال ہو گیا ہے، اللہ انہیں اور ان کے گھر والوں کو صبر جمیل عطاء فرمائیں آمین'۔
دوسری جانب اداکارہ سارہ خان نے بھی انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی اور بتایا کہ ان کے والد کی نماز جنازہ نماز ظہر کے بعد ہو گی۔