بچے منہ سے زبان باہر کیوں نکالتے ہیں؟

آپ نے اکثر چھوٹے بچوں کو منہ سے باہر زبان نکالتے تو دیکھا ہوگا لیکن کیا اس کے پیچھے اہم وجوہات جانتے ہیں ،، نہیں ؟ تو ہم آپ کو بتاتے ہیں ۔
ویب طب‘ ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق بچوں کی منہ سے بار بار زبان نکالنے کی وجوہات مختلف ہوتی ہیں، جن میں سے اہم جوہات یہ ہیں۔
اس کی پہلی وجہ تو بھوک بھی ہوسکتی ہے کیونکہ بعض اوقات رونے کے ذریعے بچے اپنی بھوک کے بارے میں نہیں بتا سکتے وہ اس کے لیے زبان باہر نکالتے ہیں تاکہ ان کی بھوک کا علم ہوسکے۔
کچھ بچوں کی زبان کا سائز دیگر بچوں سے مختلف ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ زبان باہر نکالتے ہیں۔ ایسا جینیاتی وجوہات یا پھر خون کی رگوں میں خلل کی وجہ سے ہوتا ہے۔
بعض اوقات کچھ جینیاتی مسائل کی وجہ سے بچوں کے منہ کا سائز چھوٹا رہ جاتا ہے، اس کی وجہ سے بچہ بار بار زبان باہر نکالتا ہے۔
بچے کی عمر کے چھٹے ماہ سے پندرہویں ماہ تک دانت اگتے ہیں، یہ تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے بچے اس وجہ سے بھی زبان نکالتے ہیں۔
منہ سے باہر زبان نکالنے کی اہم وجہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ بچے جب منہ کے ذریعے سانس لیتے ہیں تو اس وجہ سے بھی زبان باہر نکالتے ہیں۔
ہاضمہ خراب ہونے کے باعث بعض اوقات بچوں کے پیٹ میں گیس جمع ہو جاتی ہے اس تکلیف کے احساس کی وجہ سے بچے منہ کھولتے اور زبان نکالتے ہیں۔
بعض اوقات پٹھوں کی کمزوری کی وجہ سے بچے منہ سے زبان نکالتے ہیں، اسی طرح زبان کی رگوں کی کمزوری بھی ہو سکتی ہے۔