خیبر پختونخوا میں شدید سرد موسم کے باعث ایمرجنسی نافذ

پشاور: خیبر پختونخوا  میں ا نتہائی سرد موسم کے باعث  ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلیف نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ صوبے میں انتہائی سرد موسم کی ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے، جس میں بے گھر افراد کو شیلٹر اور کھانا فراہم کیا جائے گا۔

اعلامیے میں ڈپٹی کمشنرز کو بے گھر افراد کے لیے شیلٹر اور کھانے کے فوری بندوبست کی ہدایت کی گئی ہے۔

 اعلامیے کے مطابق ناشتے کے لیے 100روپے اور دوپہر اور شام کے کھانے کے لیے 2،2 سو روپے فی کس مختص کیے گئے ہیں۔