پی ڈی ایم کا اہم اجلاس یکم جنوری کوطلب

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا سربراہی  اجلاس یکم جنوری کوطلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اجلاس دوپہر ایک بجے رائیونڈ میں مریم نواز کی رہائش پر ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی ڈی ایم کی آئندہ کی حکمت عملی، استعفوں اور لانگ مارچ کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔

واضح رہے  کہ پی ڈی ایم نے وزیراعظم سے 31 جنوری تک استعفے کا مطالبہ کیا ہے اور استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔