وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا اسٹیج پنجاب دشمن پارٹیوں کی آماجگاہ ہے،جہاں سےنام نہاد نیشلسٹ اپنے لوگوں کو دھوکہ دینے کیلئے پنجاب کو گالی دیتے ہیں۔
وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آدھی آبادی پنجابی ہے، پی ڈ ایم کا اسٹیج پنجاب دشمن پارٹیوں کی آماجگاہ ہے
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نام نہاد نیشنلسٹ اربوں روپیہ ڈکارکے اپنے لوگوں کو دھوکہ دینے کیلئے پنجاب کو گالی دیتے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ دس سالوں سے بلوچستان کواوسطاً 400 ارب روپیہ ہرسال ٹرانسفرہوتا ہے ایک کروڑکی آبادی ہے یہ پیسہ کہاں گیا؟