ٹرمپ نے چاند کی سطح پر جوہری ری ایکٹر تعمیر کرنے کی منظوری دیدی 

واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نے  نئی خلائی پالیسی ٖڈائریکٹو  کی منظوری  دیدی جسکے تحت  واشنگٹن  2026 ء تک چاند  کی سطح  پر جوہری  ری ایکٹر   تعمیر کریگا۔

  غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  صدر ٹرمپ نے نئی خلائی پالیسی  ڈائریکٹو 6  کی منظوری دی ہے۔  جسکے تحت  ملک محکمہ توانائی کی معاونت سے چاند کی سطح پر جوہری ری ایکٹر  تعمیر کریگا جسکا مقصد امریکہ کی  چاند کی سطح  اور مریخ پر اپنی موجودگی میں اضافہ ہے۔

 امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے کے  ایڈمنسٹریٹر جم برائن سٹائن کا کہنا ہے کہ ناسا ایجنسی کے آرٹیمس پروگرام میں وائٹ ہاؤس کی مستقل قیادت کی بھر پور حمایت کرتا ہے، جس میں 2024 ء میں چاند پر پہلی خاتون اور اگلا آدمی اترنا بھی شامل ہے۔

 چاند پر ہم شمسی نظام کی گہرائی میں نئی سائنس اور انسانی مشنوں کی تیاری کریں گے۔

 ادھر، چین نے عالمی برادری کو چاند پر نیوکلیئر پاور پلانٹ لگانے کے امریکی منصوبوں کے خلاف خبردار کیا ہے۔

 چین کے سرکاری اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکہ کے عزائم مستقبل کے شمسی  فوجی منصوبوں کا باعث بن سکتے ہیں کیونکہ واشنگٹن کا مقصد خلائی سپر پاور کے طور پر ابھرنا ہے۔