وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ آئندہ سینیٹ انتخابات میں حکومت کو آسانی سے اکثریت حاصل ہوگی۔
وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمشیر پارلیمانی امور کا کہنا تھاکہ اپوزیشن نے 6 نکاتی ایجنڈے پر سینیٹ اجلاس طلب کیا تھا اور وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ تمام متعلقہ وزرا اپوزیشن کا سامنا کرنے کے لیے اپنا ہوم ورک مکمل کریں اور ان کے سوالات کا بھرپور جواب دیں۔
بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اجلاس سے قبل تمام متعلقہ وزراء وزیر اعظم کے ساتھ مشاورت بھی کریں گے جس میں 'وزرا کو ایک رہنما اصول پیش کیا جائے گا کہ اپوزیشن کے سوالوں کا جواب کیسے دیا جائے'۔