بالی وڈ کی اداکارہ گریسی سنگھ نے کئی مشہور فلموں میں کام کیا ہے لیکن وہ چند فلموں بعد سکرین سے غائب ہوگئیں۔
اداکارہ گریسی سنگھ نے عامر خان کی معروف فلم ’لگان‘ اور سنجے دت کی ’منا بھائی ایم بی بی ایس ‘ میں کردار اداکیا ہے اور ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا۔
اداکارہ ان کامیاب فلموں کے بعد پھر کسی بڑی فلم میں نہیں نظر آئیں لیکن اب ٹی وی ڈراموں میں کام کررہی ہیں۔
اداکارہ نے فلموں میں کام کیوں نہیں اور اس حوالے سے گریسی سنگھ نے خود ہی سب بتایا اور کہا کہ میں نے فلموں میں 7 سے 8 سال کام کیا اور اس میں کافی مقامی سنیما کی فلمیں تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میری فلموں میں مسلسل کام کرنے اور کسی ریس کا حصہ بننے کی کبھی خواہش نہیں رہی اور انڈسٹری میں مسائل ہی اس وقت شروع ہوتے ہیں جب ہم امیدیں باندھ لیتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ میرے منیجر جوشی ہی پروجیکٹ کا خیال رکھتے تھے اور وہ ہی سب کو کالز کرتے تھے لیکن ان کا 2008 میں انتقال ہوگیا تو میری خواہش بھی نہیں تھی کہ کام کیلئے کسی ڈائریکٹر یا پروڈیوسر کو کال کروں اور میرے پاس کسی کے نمبرز بھی نہیں تھے۔
گریسی سنگھ نے بتایا کہ میں اپنے منیجر کو پہلی ہی کہتی تھی تھی اب بس، مجھے کچھ اور کرنے دو کیونکہ میری لائف کا مشن صرف اداکاری ہی نہیں ہے۔